خبرنامہ سندھ

طاقتور پر ہاتھ ڈالنا وزیر داخلہ کے بس کا روگ نہیں، کائرہ

الیکشن سے پہلے

سکھر: (ملت+آئی این پی ) پیپلز پارٹی کے صوبائی صدرقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مشرف کے جاتے وقت وزیرداخلہ نے بڑی بھڑکیں ماری تھیں کہ جب چاہیں گے لے آئیں گے، اب کہاں ہیں ان کے ریڈ وارنٹ؟ ان کی بھڑکیں صرف ہمارے لیے ہیں، طاقتور پر ہاتھ ڈالنا ان کے بس کا روگ نہیں۔قمرزمان کائرہ نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اب جاکر کچھ سب سیکھ لیا ہے، ان سے کہا تھا کہ پہلے قانون پارلیمنٹ میں لے کر آتے ہیں اورسپریم کورٹ کو بااختیار بناتے ہیں،پھر انویسٹی گیشن بہتر ہوگی لیکن انہوں نے سپریم کورٹ جا کر غلطی کی اور اب دوبارہ احتجاج کی طرف جانے کی باتیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی بقاء کے لئے 4 نکات دیئے ہیں،تاریخ میں نواز شریف کو سزا نہیں ہوئی، نواز شریف عدالت پر حملہ کریں تو عدالتیں ہنس کر ٹال دیتی ہیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کررہی ہے، پنجاب حکومت نہیں کررہی، پنجاب میں دہشت گرد تنظیموں کے لوگ انتخاب لڑرہے ہیں۔