طلباء یونین پر پابندی کے خلاف قرارداد منظور
کراچی:(ملت آن لائن) سندھ اسمبلی نے طلبا یونین پر پابندی ختم کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی ہے۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت ہوا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالستار راجپر نے صوبے بھر میں طلباء یونینز پر پابندی کے خاتمے کی قرارداد ایوان میں پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔ اجلاس کےدوران خیالات کا اظہارکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق نے اپنی پسند کے سیاست دان پیدا کرنے کے لئے طلباء تنظیموں پر پابندی لگائی، ضابطہ اخلاق بنا کر طلباء یونین کو بحال کیا جائے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء کی یونینز ختم ہونے سے لسانی تنظیمیں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔ پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی امداد پتافی نے کہا کہ آمروں نے سیاست کو محدود کیا لیکن طلباء کو سیاست کو حق ملنا چاہئے۔
سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت ہوا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالستار راجپر نے صوبے بھر میں طلباء یونینز پر پابندی کے خاتمے کی قرارداد ایوان میں پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔ اجلاس کےدوران خیالات کا اظہارکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق نے اپنی پسند کے سیاست دان پیدا کرنے کے لئے طلباء تنظیموں پر پابندی لگائی، ضابطہ اخلاق بنا کر طلباء یونین کو بحال کیا جائے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء کی یونینز ختم ہونے سے لسانی تنظیمیں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت ہوا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالستار راجپر نے صوبے بھر میں طلباء یونینز پر پابندی کے خاتمے کی قرارداد ایوان میں پیش کی جس کو متفقہ طور پر منظورکرلیا گیا۔ اجلاس کےدوران خیالات کا اظہارکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق نے اپنی پسند کے سیاست دان پیدا کرنے کے لئے طلباء تنظیموں پر پابندی لگائی، ضابطہ اخلاق بنا کر طلباء یونین کو بحال کیا جائے، ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء کی یونینز ختم ہونے سے لسانی تنظیمیں کو پھلنے پھولنے کا موقع ملا۔