خبرنامہ سندھ

عبدالستار ایدھی پر کئی دستاویزی فلمیں بھی بنائی گئیں

کراچی: (آئی این پی) عبد الستار ایدھی نے انسانیت کی بے لوث خدمت کی ،ان کی خدمات کا اطراف ملکی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی کیا گیا۔ اس حوالے سے ان پر کئی دستاویزی فلمیں بھی بنائی گئیں۔ کئی دستاویزی فلموں میں ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ دکھی دل افراد کی خدمت کیلئے زندگی وقف کرنے والے ایدھی نے اپنی زندگی انتہائی سادگی سے گزاری۔عبدالستارایدھی کا کہنا تھا کہ مجبور افراد کی مدد کیلئے انھیں کسی بین الاقوامی تنظیم کی ضرورت نہیں۔