خبرنامہ سندھ

عبدالستار ایدھی کےانتقال پرکراچی کی سو سےزائدمارکیٹیں بند

کراچی: (آئی این پی ) عبدالستار ایدھی کے انتقال پر بزنس کمیونٹی بھی سوگوار ، آج کراچی کی 100 سے زائد مارکٹیں بند ہیں۔ عظیم سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کے انتقال پر پاکستان بھر کی بزنس کمیوٹی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر پاکستان بزنس گروپ سراج قاسم تیلی ، پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رؤف عالم اور کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر یونس بشیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑے سماجی رہنما اور عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا ہے جبکہ کراچی تاجر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب کے انتقال پر پاکستان یتیم ہوگیا ہے۔ دوسری جانب آل کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر اولڈ سٹی ایریا کی 100 سے زائد مارکٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے