خبرنامہ سندھ

عبدالقادرپٹیل نےپیپلزپارٹی سےمایوس ہوکرگرفتاری دی، ذرائع

کراچی:(اے پی پی) پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالقادر پٹیل نے ضمانت کی منسوخی کے بعد عدالت سے فرار ہونے کے گرفتاری دینے کا فیصلہ پی پی اور حکومت سندھ کے اعلیٰ عہدہ داران کی جانب سے انھیں حمایت اور مدد کا عندیہ نہ ملنے کے بعد کیا۔ عبدالقادر پٹیل نے عدالت سے جانے کے بعد پیپلز پارٹی اور حکومت سندھ کے بعض اعلیٰ عہدیداران سے براہ راست اور اپنے دوستوں کی معرفت رابطے کیے تاہم وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت کسی نے بھی انھیں مدد کی یقین دہانی نہیں کرائی جس کے بعد عبدالقادری پٹیل نے خود بوٹ بیسن تھانے میں گرفتاری دے دی۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کی معاونت اور علاج و معالجے سے متعلق کیس میں عبدالقادر پٹیل کی جانب سے ضمانت کی درخواست میں توسیع کی اپیل مسترد کردی تھی تاہم وہ عدالت سے فرار ہو گئے تھے تاہم بعد ازاں انھوں نے خود پولیسس کو گرفتاری دے دی تھی۔