خبرنامہ سندھ

عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بم کی جھوٹی اطلا ع ،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزار کلیئر قرار دے دیا

کراچی (ملت + اے پی پی) عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر بم کی جھوٹی اطلا ع ،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزار کلیئر قرار دے دیا۔ پولیس نے اے پی پی کو بتایا کہ منگل کی صبح ساڑھے6بجے کے قریب نامعلوم شخص نے اطلاع دی کہ عبداللہ شاہ غازی کے دربار پر مشکوک بیگ رکھا گیا ہے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ بوٹ بیسن پو لیس نے مزار کو فوری طور پر خالی کر ا کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ اسکواڈ نے مزار کی مکمل تلاشی کے بعد کلئیر قرار دیا جس کے بعد مزار کو عوام کے لئے کھول دیا گیا۔ جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے۔