خبرنامہ سندھ

عبد الستارایدھی کوخراج تحسین پیش، 50روپےکا اعزازی سکہ جاری کرنےکا فیصلہ

کراچی :(آئی این پی) عبدالستار ایدھی کی بے شمار خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک کی سفارش پر وزیر اعظم اور وزیر خزانہ نے پچاس روپے کا اعزازی سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف نے گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کو عبدالستار ایدھی کی یاد میں خصوصی سکہ جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے قبل بھی اسٹیٹ بینک قومی ہیروز کی یاد میں چھبیس سکے جاری کرچکی ہیں۔