خبرنامہ سندھ

عدالت عظمیٰ میں قومی زبان اردو کے نفاذ کیلئے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کیلئے درخواست دائر

کراچی (ملت + آئی این پی) قومی زبان اردو کے نفاذ کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرانے کے لئے اقبال کاظمی نے درخواست دائر کردی ہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ 8 ستمبر 2015 کو سپریم کورٹ نے قومی زبان اردو کو تمام دفاتر میں نافذ کرنے کا حکم جاری کیا تھا،تاہم چند ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی اس پر عملدرآمد نہیں ہوا اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت صوبائی چیف سیکریٹری ودیگر ذمہ داران اس فیصلے کی خلاف ورزی کررہے ہیں،لہذا وزیراعلیٰ سندھ سمیت چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن،سیکریٹری قانون پرکاش لال ودیگر کے خ?اف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔