عدالت کا سندھ بھرکی جھیلوں سے قبضہ اورتجاوزات ختم کرنے کا حکم
کراچی(ملت آن لائن)عدالت نے سندھ بھر کے جھیلوں سے قبضہ اورتجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ماہی گیروں کی تنظیم پاکستان فشرفوک فورم کی درخواست پرسماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزارمحمد علی شاھ نے کہا کہ با اثرلوگوں نے جھیلوں پرقبضے کرکے ماہی گیروں کو اپنے قانونی حق محروم کردیا ہے۔
عدالت کی جانب سے ریمارکس دیئے کہ فشریزآرڈیننس کے تحت ماہی گیروں کولائسنس جاری کئے جائیں۔ عدالت نے سندھ بھرکے جھیلوں سے قبضہ اورتجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے عدالتی احکامات پرعمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔