عدلیہ کیخلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے: شرجیل میمن
کراچی:(ملت آن لائن) شرجیل میمن کا کہنا ہے تحفظات ہیں مگر عدلیہ کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم نواز شریف نہیں ہیں جو عدالتوں پر حملے کرے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میاں صاحب فیصلے حق پر آنے پر مٹھائیاں بانٹتے ہیں اور خلاف آجائے تو تحریک کی دھمکی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف کی سیاست دفن ہوچکی ہے اب وہ سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے۔ ان کا کہنا تھا شکایتیں ہمیں بھی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم بھی عدلیہ کے خلاف تحریک چلائیں۔