کراچی(آئی این پی کالعدم پیپلز امین کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کی اہلیہ نے ملاقات کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔
درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ اسے عزیر بلوچ سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
30جنوری کو عزیر بلوچ کو عدالت نے 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا لیکن تاحال وکلاء کو بھی اس سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر وکلاء نےبھی عدالت سے رجوع کررکھا ہے-اس موقع پر عزیر بلوچ کی اہلیہ کے وکیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں عزیر بلوچ کا طبی معائنہ کرانے کی بھی استدعا کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری ریڈ وارنٹ کو بھی چیلنج کیاگیا ہے۔