خبرنامہ سندھ

عزیربلوچ نے دوران تفتیش جرائم کی دنیا کے اہم انکشافات سے پردہ اٹھا دیا

کراچی (آئی این پی ) عزیر بلوچ نے جرائم کی دنیا کے تانے بانے سے پردہ اٹھا دیا ، جے آئی ٹی میں پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات کےنام بھی سامنے آ گئے ۔ سندھ حکومت نےحتمی رپورٹ پر دستخط کیلئے دونوں نام حذف کرنے کی شرط رکھ دی ۔ پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف سامنے آ گیا ۔ لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی مکمل ، پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کی تفتیش میں پیپلز پارٹی کی دو اہم شخصیات کے نام بھی سامنے آ گئے ۔ نام حذف کرانے کیلئے وزارت داخلہ سندھ اور سیکورٹی ادارے میں تنازع پیدا ہو گیا ۔ مولا بخش چانڈیو نے جے آئی ٹی کی رپورٹ سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چھتری کے نیچے آنے والوں کے گناہ معاف کیے جا رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ جے آئی ٹی میں سامنے آنے والے ناموں میں ایک خاتون رہنما شامل ہیں ۔