کراچی:(اے پی پی)وزیراعلیٰ سندھ نے لیاری گینگ وار کے عزیربلوچ سمیت تیئس ملزمان کے خلاف جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے لیاری گینگ وارکے سرغنہ عزیربلوچ اوردیگرتئیس ملزمان سے تفتیش کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کی منظوری دیدی۔جن ملزمان کے خلاف جے آئی ٹی کی منظوری دی گئی ان میں ناصرعرف مچھڑ،ریحان عرف شانا،اسلم عرف منا،سدچھوٹا،عدنان عرف اے ڈی اوردیگرشامل ہیں۔ملزمان لیاری گینگ وار،ٹارگٹ کلنگ اوربھتہ خوری ،دہشتگردی ،قتل اوردیگرسنگین جرائم میں ملوث ہیں۔