خبرنامہ سندھ

عزیربلوچ کا ایرانی انٹیلی جنس حکام کو حساس معلومات دینے کا انکشاف

کراچی:(اے پی پی) لیاری گینگ وار کے سرغنہ کی جے آئی ٹی رپورٹ مکمل ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے بیوی کے نام پر دس اکاؤنٹس کھول رکھے تھے جس میں کرڑوں کی رقم موجود ہے۔ عزیر بلوچ نے جعلی ایرانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنا رکھا تھا۔ عزیر بلوچ نے حاجی نثار کے ذریعے ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی سے ملاقات کی اور معلومات فراہم کیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عزیر بلوچ نے ارشد پپو، یاسر عرفات ، شیرا پٹھان اور شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں 11 افراد سمیت 198 افراد کے قتل کا بھی اعتراف کر لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے 2005 میں 2 رینجرز اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا۔ عزیر بلوچ 2013 میں ایران کے راستے دبئی فرار ہو گیا تھا ۔ عزیر بلوچ کے والد کو ارشد پپو نے 2003 میں قتل کیا اور 2008 میں عزیر بلوچ نے پیپلز امن کمیٹی قائم کی۔ عزیر بلوچ کو 2006 میں بھی گرفتار کیا گیا۔