کراچی(اے پی پی )لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے دوران مزیدانکشافات سامنےآئے ہیں۔عزیربلوچ نے مبینہ طور پر دعویٰ کیا ہے کہ بابالاڈلہ نے2013 ءمیں دبئی چوک سےحساس ادارےکے 2 اہلکاروں کو اغوا کیا۔ تفتیش میں عزیربلوچ کا مزید کہنا ہے کہ بابا لاڈلا نےحساس ادارے کے اہلکار اعجاز اور منیر کو بدترین تشدد کے بعد قتل کر دیا، دونوں اہلکاروں کی لاشوں کوپاک کالونی قبرستان میں پھینک دیاگیا۔