کراچی:(اے پی پی)حکومت سندھ نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔جے آئی ٹی کی منظوری عدالتی حکم پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کا سربراہ ایس ایس پی رینک کا افسر ہوگا۔ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی ، ایم آئی ، آئی بی ، رینجرز، اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے بھی ایک نمائندے کو شامل کیا گیا ہے۔ تمام افسران گریڈ 19کے مساوی افسر ہوں گے۔ عزیر بلوچ کے لئے جے آئی ڈی کی تشکیل کا حکم انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دیا تھا۔