عزیز بلوچ نے دوران تفتیش سب کچھ اگل دیا،کل کتنے قتل کئے
اسلام آباد(ملت آن لائن)کراچی میں لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیرجان بلوچ نے دوران تفتیش سب کچھ اگل دیا،159افرادکوقتل کرنے سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف ، لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے دوران تفتیش اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عزیر بلوچ نے 159 قتل سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے۔عزیر بلوچ نے یہ واراتیں ضلع ویسٹ ، سٹی اور ساؤتھ میں کیں۔ معلوم ہوا ہے کہ عزیر بلوچ اپنے قریبی رشتے دار کے پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہوا تھا۔ پاسپورٹ پر رشتے دار کی تصویر ہٹا کر اپنی تصویر لگائی۔ عزیر بلوچ کو کراچی آپریشن شروع ہونے سے پہلے ہی آپریشن کا بتا دیا گیا تھا۔ فیصل پٹھان کو گینگ کی ذمہ داری سونپنے پر گینگ وار 2 دھڑوں میں تقسیم ہوگیا تھا ۔