خبرنامہ سندھ

عشرت کے اہلخانہ گورنر ہاؤس سے رخصت

کراچی: (ملت+اے پی پی) سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے اہل خانہ 14 سال بعد گورنر ہاؤس سے رخصت ہو گئے۔ ملازمین سے سابق گورنر کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ نے الوداعی ملاقات کی۔ سابق گورنر کے اہلخانہ نے گورنر ہاؤس کے ملازمین کی خدمات پر ان کی تعریف کی۔ اس موقع پر گورنر ہاؤس کے ملازمین انہیں الوداع کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔