خبرنامہ سندھ

علامہ طالب جوہری کو دل کی تکلیف، ہسپتال داخل

کراچی: (ملت+اے پی پی) علامہ طالب جوہری کو دل کی تکلیف کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ ان کے ترجمان کے مطابق علامہ طالب جوہری کو اتوار کی صبح دل میں تکلیف کے باعث ہسپتال لایا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں دل کی ہلکی سی تکلیف ظاہر کی گئی ہے۔ تاہم اب ان کی صحت بہتر ہے، آج ہسپتال سے چھٹی کا امکان ہے۔