خبرنامہ سندھ

علی رضاعابدی کاایم کیوایم پاکستان میں واپسی کا فیصلہ

علی رضاعابدی کاایم کیوایم پاکستان میں واپسی کا فیصلہ
کراچی:(ملت آن لائن)علی رضا عابدی نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں واپسی کا گرین سگنل دے دیا۔ علی رضا عابدی نے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے اور آج ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ان کی رہائش گاہ پر جاکر باضابطہ اعلان کریں گے۔علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کا اعلان استعفیٰ واپس لینے پر علی رضا عابدی کی رابطہ کمیٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے گذشتہ ماہ 8 نومبر کو پارٹی چھوڑنے اور قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ علی رضا عابدی نے مصطفیٰ کمال کی پارٹی پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) سے اتحاد کے باعث پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا۔ گذشتہ ماہ ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی نے اگلا انتخاب ایک پارٹی اور ایک منشور کے تحت لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم علی رضا عابدی، جو اُن دنوں عراق کے شہر کربلا میں موجود تھے، کو یہ فیصلہ پسند نہیں آیا اور انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 250 سے بھی مستعفی ہو جائیں گے۔ جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے ناراض رہنما کو منانے کے لیے کوششیں شروع کردی تھیں۔