علی رضا عابدی کی ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کا امکان
کراچی:(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کا ایم کیو ایم میں واپس شامل ہونے کا امکان ہے۔ علی رضا عابدی کی کچھ روز میں ڈاکٹر فاروق ستار اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں معاملات طے ہونے کے بعد علی رضا عابدی کی واپسی کا باقاعدہ اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی میں واپسی کے بعد رکن قومی اسمبلی اپنی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ بھی واپس لے لیں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی نے 8 نومبر کو پی ایس پی اور ایم کیو ایم پاکستان کے اتحاد پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی اور اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور اپنا استعفیٰ بھی سپیکر قومی اسمبلی کو بھیج دیا تھا۔