خبرنامہ سندھ

عمران خان سیاسی طور پر نابالغ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

عمران خان سیاسی طور پر نابالغ ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

سکھر(ملت آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کرکٹ کھیلنا آتی ہے لیکن سیاسی طور پر ابھی وہ نابالغ ہیں۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو سیاسی نابالغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوکرکٹ توآتی ہے مگرسیاست کرنا ابھی سیکھنا ہے انہیں مزید سیاست سیکھنی پڑے گی وہ جلد سیاست سیکھ لیں گے۔ عمران خان نے جلسے کیے تو کچھ لوگ ان کی پارٹی میں آگئے جس پر انہیں لگا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے، پی ٹی آئی نے سندھ میں جو نشستیں حاصل کیں اب وہ ان سے بھی ہاتھ دھوئے گی۔
انہوں نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو سیاسی نابالغ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کوکرکٹ توآتی ہے مگرسیاست کرنا ابھی سیکھنا ہے انہیں مزید سیاست سیکھنی پڑے گی وہ جلد سیاست سیکھ لیں گے۔ عمران خان نے جلسے کیے تو کچھ لوگ ان کی پارٹی میں آگئے جس پر انہیں لگا کہ پورا ملک ان کے ساتھ ہے حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے، پی ٹی آئی نے سندھ میں جو نشستیں حاصل کیں اب وہ ان سے بھی ہاتھ دھوئے گی۔
سندھ پولیس کے سربراہ اے ڈی خواجہ کی آئی جی سندھ کے عہدے پر بحالی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کا معاملہ میڈیا نے اٹھایا اور آگے بھی یہی ہوگا ہمیں آئی جی کے معاملے پر تحفظات ضرور ہیں لیکن ہم عدالت کےحکم پر عمل کررہےہیں۔

آزادی کپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ سندھ کے بڑے شہروں میں بین الاقوامی ٹورنامنٹ کرائے جائیں گے، انٹرنیشل کرکٹ میچوں کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا جائے گا اور کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بین الاقوامی مقابلے کرائے جائیں گے اس وقت سندھ میں امن کی صورتحال باقی صوبوں سے بہتر ہے۔