خبرنامہ سندھ

عمران فاروق:سکاٹ لینڈ کا ایف آئی اےسےرابطہ

اسلام آباد(آن لائن) ڈاکٹر عمران فاروق قتل اور متحدہ قومی موومنٹ کی مبینہ منی لانڈرنگ کے مقدمات میں اہم پیشرفت ۔ برطانوی ادارے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ایف آئی اے سے شواہد اور معلومات کا تبادلہ کیا ہے ۔ عمران فاروق قتل اور ایم کیو ایم کی منی لانڈرنگ کا معاملہ ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ ٹیم کی ایف آئی اے حکام سے اہم ملاقات ۔ پاکستان میں گرفتار ملزمان کے اعترافی بیان اور سرفراز مرچنٹ کے فراہم کردہ شواہد پر تبادلہ خیال ۔ ذرائع کے مطابق برطانوی تحقیقاتی ادارے کی ٹیم نے ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ایک گھنٹے تک ، عمران فاروق قتل اور ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کی تفتیشی ٹیم سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل میں ملوث ملزمان کے اعترافی بیانات کا جائزہ لیا گیا ۔ ایف آئی اے حکام نے سرفراز مرچنٹ کے سکارٹ لینڈ یارڈ کو دیئے گئے بیان پر برطانوی ٹیم سے معلومات حاصل کیں ۔