خبرنامہ سندھ

عمران فاروق قتل کیس،ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ18 اپریل کو سنایا جائیگا

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت عمران فاروق قتل کیس کے ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت پر رہائی کا فیصلہ اٹھارہ اپریل کو سنائے گی۔عمران فاروق قتل کیس میں ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت پر سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے کی۔معظم علی کے وکیل منصورآفریدی ایڈووکیٹ نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کرلئے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ مقدمے میں ایف آئی اے نے عمران فاروق کاڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا نہ ہی پوسٹمارٹم رپورٹ ۔عمران فاروق پچیس مقدمات میں اشتہاری تھا ۔اوراس کے سرکی قیمت تیس لاکھ روپے مقررتھی ۔ایف آئی اے کی جانب سے چالان پیش نہ کرناتوہین عدالت ہے۔ جس پر عدالت نے ایف آئی اے کوتین دن میں دلائل مکمل اور چالان پیش کرنے کاحکم دے دیا۔عدالت اٹھارہ اپریل کومعظم علی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ سنائے گی۔(آچ)