خبرنامہ سندھ

عمران فاروق قتل کیس:پہلا عبوری چالان عدالت میں جمع

اسلام آباد (دنیا نیوز ) ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق قتل کیس کا پہلا عبوری چالان اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت جمع کرا دیا گیا جس میں متحدہ قائد ، محمد اور افتخار حسین کو ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا ہے ۔ عدالت نے ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کے پراسیکیوٹر عمران فاروق قتل کیس کا پہلا عبوری چالان عدالت میں جمع کرایا ۔ چالان میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد ، سینئر رہنماؤں محمد انور اور افتخار حسین کو قتل کا ماسٹر مائینڈ قرار دیا گیا ہے ۔ چالان کے مطابق مقدمے میں گرفتار ملزمان خالد شمیم ، محسن علی اور معظم نے قتل کی منصوبہ بندی کر کے لندن میں واردات کی اور فرار ہوگئے ۔ خصوصی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے عبوری چالان کا جائزہ لینے کے بعد ملزم معظم علی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ معظم علی کے وکیل منصور آفریدی نے درخواست ضمانت دائر کی تھی ۔