خبرنامہ سندھ

عمرہ ادائیگی کے بعد واپس آنے والے خاندان کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق

عمرہ ادائیگی کے بعد واپس آنے والے خاندان کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق
کراچی:(ملت آن لائن) نوری آباد کے نزدیک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نوری آباد کے نزدیک ٹرالر کی ٹکر سے مسافر وین میں سوار ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان نوشہرو فیروز کا رہائشی ہے اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد تمام لوگ واپس گھر جارہے تھے۔مسافر وین کراچی سے نو شہرو فیروز جارہی تھی کہ راستے میں ٹرالر نے ٹکر ماری جس کے باعث وین ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور دوسرے ٹرالر سے جاٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 2 زخمیوں کو فوراً سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔