عوام فیصلہ کریں پنجاب کی طرح میٹرو چاہیے یا غربت کا خاتمہ، بلاول بھٹو
سکھر:(ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے سندھ کے عوام فیصلہ کریں کہ انہیں پنجاب کی طرح میٹرو چاہیے یا وہ غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن میں عوام کی حمایت سے حکومت بنائیں گے، آمر اور دہشت گردوں نے مل کر میری ماں کو مجھ سے چھین لیا لیکن ملک اور سندھ کی ہر ماں میری ماں ہے، ہم نے غربت کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی ہے، سندھ کے عوام فیصلہ کریں کہ پنجاب کی طرح میٹرو چاہیے یا غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سوشل ویلفیئر کا ایسا پروگرام ہے جسے پوری دنیا مانتی ہے، 2018 میں پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کرے گی، مسلم لیگ ن کی حکومت نے پورے ملک میں این جی اوز اور فلاحی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جبکہ پیپلزپارٹی این جی اوز کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔میری ماں کو مجھ سے چھین لیا لیکن ملک اور سندھ کی ہر ماں میری ماں ہے، ہم نے غربت کے خاتمے کے لیے جدوجہد کی ہے