عیدمیلاالنبیؐ: کراچی میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش
کراچی:(ملت آن لائن) سندھ حکومت نے عیدمیلاالنبیؐ پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کردی۔ پاکستان بھر میں جمعہ کے روز عید میلاد النبیؐ منانے کے لیے تیاریاں عروج پر ہیں اور اس سلسلے میں گلی محلوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جب کہ سرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ 12 ربیع الاول کے موقع پر سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جب کہ اس حوالے سے سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرلیا گیا ہے۔ ملک بھر میں جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کی تیاریاں، مساجد اور محلے سج گئے سندھ حکومت نے عید میلاالنبی پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے لیے وفاق کو خط لکھ دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں درخواست کی گئی ہےکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں سروس معطل رکھی جائے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس صبح 8 سے رات 8 بجے تک بندرکھی جائے۔ سیکیورٹی پلان مرتب دوسری جانب کراچی پولیس نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پلان بھی ترتیب دیدیا ہے جس کے تحت جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 23 ہزار اہلکار تعینات کیےجائیں گے،5 ہزار پولیس اہلکار مرکزی جلوس کی گزرگاہ، داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کیےجائیں گے۔ پلان کے مطابق پولیس موبائلز، بکتر بند گاڑیاں اور موٹرسائیکل سوار اہلکار بھی موجود ہوں گے۔