عید میلاد النبی ﷺ، سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان
کراچی:(ملت آن لائن) سندھ حکومت نے عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس مناسبت سے 12 ربیع الاول کو صوبے بھر کے سرکاری، نیم سرکاری، پرائیوٹ دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ خیال رہے کہ 12 ربیع الاول یکم دسمبر کو ہو گی۔ عید میلاد النبی ﷺ کے روز پورے پاکستان کو روشنیوں اور رنگ برنگے قمقموں سے سجا دیا جاتا ہے اور عاشقان رسول ﷺ مذہبی جوش و جذبے سے اس دن کو مناتے ہیں۔