خبرنامہ سندھ

عید گاہ میں 4 سے 5 ہزار افراد موجود تھے

شکار پور(آئی این پی) شکار پورمیں عید کے اجتماع کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنانے والے بہادر پولیس کانسٹیبل نذر محمد نے کہا ہے کہ حملہ آور کو دیکھ کر للکارا اور پیچھا کر کے گولی ماری۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے بہادر پولیس کانسٹبل نذر محمد نے کہا کہ ہم ڈیوٹی پر موجود تھے کہ شہریوں نے شور مچا دیا کہ بم والا آرہا ہے جس پر میں اس کا پیچھے کرتے ہوئے گولی ماردی،کانسٹبل نذرمحمد اسپتال میں زیر علاج ہیں۔کانسٹبل نذر محمد کا کہنا تھا کہ میں نے حملہ آور کو دور سے ہی دیکھ لیا تھا اس وقت عید گاہ میں چار سے پانچ ہزارافراد موجود تھے اور بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ تھا اس لیے میں نے دوسرے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر حملہ آور کو پکڑنا چاہا تو اس نے دوڑ لگا دی جس پر میں نے اس کو گولی ماردی جس سے وہ گر پڑا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔نذر کا مزید کہنا تھا جب کہ دوسرے حملہ آور کو پیچھے ہی پکڑلیا اس کی جیکٹ دیکھی گئی تواس میں بم فٹ تھا جس پر بم ڈسپوزیل سکواڈ نے اس کو ناکارہ بنایا تا ہم پہلے خودکش بمبار کے دھماکے سے میری آنکھ، بازو، پیٹ اور ٹانگ پر زخم آئے ہیں۔واضح رہے کہ عید کے روز دو دہشتگردوں نے شکار پور میں امام بارگاہ کے قریب عید گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جس کو نذر محمدنے اپنے ساتھیوں سمیت ناکام بنا دیا تھا۔