حیدرآباد(ملت آن لائن)نیب کورٹ نے سابق حیسکو چیف اور ڈائریکٹر ایڈمن ایچ آر کو غیرقانونی بھرتیاں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 10،10 سال قید اور 5 کروڑ 20 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنا دی۔
نیب کورٹ حیدرآباد میں جسٹس انعام علی کلہوڑو نے حیسکو میں غیرقانونی بھرتی کیس کی سماعت ہوئی۔
اس موقع پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سابق حیسکو چیف مظفر عباسی اور ڈائریکٹر ایڈمن انور علی جوکھیو کو 10،10 سال قید اور 5 کروڑ 20 ہزار فی کس جرمانے کی سزا سنائی۔
عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سماعت پر آنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
خیال رہے کہ مظفر عباسی اور انور علی جوکھیو پر 2013 کے دوران 277 غیرقانونی بھرتیوں کا الزام تھا۔