کراچی:(آئی این پی) اینٹی کرپشن کورٹ نے غیر قانونی بھرتی اور کرپشن کیس میں صوبائی سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو دو لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی اور گرفتاری کا حکم واپس لے لیا ۔ صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ میں صوبائی وزیر تعلیم فضل اللہ پیچوہو کے خلاف غیر قانونی بھرتی اور کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔ فضل اللہ پیچوہو سماعت میں موجود تھے ۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے کا سامنا کرنا چاہتا ہوں ۔ ضمانت منظور کی جائے ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ گرفتاری کا حکم واپس لیا جائے ۔ صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے صوبائی سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو کی ضمانت منظور کرلی ۔ فضل اللہ پیچوہو کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے فضل اللہ پیچوہو کی گرفتاری کا حکم واپس لے لیا ۔ فضل اللہ پیچوہو پر غیر قانونی بھرتی اور کرپشن کا الزام ہے ۔ بار بار طلب کرنے پر بھی عدالت میں پیش نہ ہونے پر فضل اللہ پیچوہو کے وارنٹ جاری کئے گئے تھے ۔ ایک سکول ٹیچر مٹھل نے نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ مجھے غیر قانونی طور پر ہٹایا گیا ہے ۔ سیکریٹری تعلیم کرپشن میں ملوث ہیں ۔