خبرنامہ سندھ

فائیو اسٹار چورنگی پر فائرنگ 1 شخص جاں بحق

کراچی: (ملت+آئی این پی )کراچی کے علاقے فائیو اسٹار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو پولیس اہلکاروں سمیت ایک را گیر زخمی ہوگیا ،زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہیدہسپتال منتقل کیا گیا جہاں راہ گیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔دوسری جانب نامعلوم افراد نے تھانہ تیموریہ پر دستی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ آئی جی سندھ نے ہدایت جاری کی ہیں کہ واقعے کی تفتیش کو انتہائی مربوط اور موثر بنایا جائے۔فائیو اسٹار فائرنگ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار بشیر نے ابتدائی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے سر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے جان بچ گئی، پولیس اہلکار بشیر کے مطابق ایک گولی پیٹ میں لگی باقی سر کے پاس گزر گئی