کراچی :(آئی این پی)مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے منی لانڈرنگ اور ’را‘ کے کیسز میں تعاون مانگا ہے۔فاروق ستار بھائی ہمارے لیے بہت عزیز ہیں، وہ بہت مظلوم ہیں ،ان جیسے بہت کم لوگ ہیں ، انہیں دونوں ہاتھوں سے سلام کرتا ہوں، ان کو ابھی متحدہ میں رہنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپریل کے دوسرے ہفتے میں جلسے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔پاکستان کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کیا ۔لوگوں نے ہمارے کاندھوں پر نئی ذمہ داری ڈال دی ہے ۔ اب ہمارے پاس پیچھے ہٹنے کا راستہ نہیں ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میںمتحدہ کے اسیر ساتھیوں کو مبارکباد دینا چاہتاہوں کہ انہیں پہلی بار پارٹی نے اون کیا ہے، یہ تو اس چکر میں ڈرے ہوئے ہیں کہ گرفتار لڑکے کہیں چھوٹ نہ جائیں۔ کل ہونے والی پریس کانفرنس کے حوالے سے جب انیس قائم خانی سے سوال کیا گیا کہ اب آپ کے قافلے میں مزید کتنے لوگ شامل ہونے جا رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا جواب آپ کل کرسیا ںگن کر تعداد کا پتہ چلالینا ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے تو مایوسی میں روشنی کی کرن کا کردار ادا کیا ہے،لوگ ہمارا بیک گراؤنڈ ، ٹریک ریکارڈ دیکھ کر ایک امید کے ساتھ آرہے ہیں۔ صبح سے لوگوں کی آمد کا جو سلسلہ شروع ہوتاہے وہ اگلی صبح تک جاری رہتاہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں ہم صرف لاہور نہیں ، پشاور ، کوئٹہ ، کشمیر ،گلگت بلتستان بھی جائیں گے ۔ہم نے اگلی نسل کو نفرتوں کے انبار دے کر نہیں جانا۔