خبرنامہ سندھ

فاروق ستارسےآسٹریلوی ہائی کمشنرکی ملاقات

کراچی:(آئی این پی) آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے ایم کیوایم کے سرابراہ فاروق ستار سے پی آئی بی کالونی میں جماعت کے عارضی دفتر میں کی۔ ایم کیوایم کے سربراہ فاروق ستار سے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے ملاقات کی۔ مارگریٹ ایڈمسن کی پی آئی بی کالونی میں قائم ایم کیوایم پاکستان کے عارضی دفتر میں آمد کے موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کے علاوہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آسٹریلوی ہائی کمشنر نے فاروق ستار سے ان کی خیریت دریافت کی جبکہ باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔