خبرنامہ سندھ

فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے دوسینئر رہنما رہا

کراچی: (اے پی پی) کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بدنظمی کے بعد حراست میں لئے گئے متحدہ قومی موومنٹ کے2 سینئر ترین رہنماﺅں کو رہا کردیا گیا۔ گزشتہ روز متحدہ کے قائد کے پاکستان مخالف بیان کے بعدایم کیو ایم کے کارکنوں نے مشتعل ہو کر ٹی وی چینلز پر حملہ ،دکانوں پر پتھراﺅکیا جبکہ گاڑیوں کو جلا دیا،جس کے بعد شہر قائد میںصورت حال کشیدہ ہو گئی تھی۔صورتحال کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے اور متحدہ کے کئی رہنماﺅں کو حراست میںلیا گیا جن میں فاروق ستار، اظہار الحسن ،عامر لیاقت بھی شامل تھے۔ بعدازاں آج رینجرز نے ایم کیو ایم کے رہنماﺅں فاروق ستار اور اظہار الحسن کو رہا کردیا ہے۔رہائی کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ اب کوئی فیصلہ کرنا پڑے گا،تمام سوالات کے جواب دو بجے پریس کلب میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں دوں گاجس میں آئندہ کا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔انہوں نے کہا کل جو بھی ہوا اس کی تفصیلات بتاﺅںگا۔