خبرنامہ سندھ

فاروق ستار سمیت 10 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کا حکم

کراچی: (ملت+اے پی پی) کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے کے دوران ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سمیت 10 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی جہاں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار،محفوظ یار خان پیش ہوئے جبکہ مئیر کراچی وسیم اختر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 15فروری تک توسیع کردی ۔ عدالت نے کیس میں مفرور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی،سمیت 10رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15فروری تک ملتوی کردی۔