فاروق ستار طعنے دینا بند کریں، مصطفی کمال
کوئٹہ:(ملت آن لائن) مصطفی کمال کا کہنا ہے بلوچستان کی طرز پر کراچی کے منحرف لوگوں کے لیے بھی پیکج دینا ہو گا، فاروق ستار پشاور اور کوئٹہ کے دوروں کے طعنے دیتے ہیں۔ بلوچستان ہائی کورٹ بار روم میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا فاروق ستار طعنے دینا بند کریں، اُنکی منزل صرف سیٹ حاصل کرنا ہے، پی ایس پی سیاسی جماعت کے طور پر الیکشن میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا پی ایس پی آج بھی وہی بات کر رہی ہے جو پہلے دن کہی تھی، ہمارے قول و فعل کوئی تضاد نہیں۔ ان کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے بانی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا ہے، پاکستان کے جھنڈے کا دوست ہمارا دوست ہے۔ مصطفی کمال نے کہا پی ایس پی سیاسی مقاصد کے لیے اختلافات پیدا کر کے دشمن نہیں بناتی بلکہ ہم پورے ملک کو جوڑنے کی سیاست کر رہی ہے۔ سربراہ پی ایس پی نے مزید کہا ایم کیو ایم کے بانی کے سامنے سچ بولنے کی سزا موت تھی، ان حالات میں زندہ رہنے کا سوچا نہیں جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا فاروق ستار کو ایم کیو ایم کا سربراہ بنا کر سابق لیڈر کو نئی سانس دی گئی