خبرنامہ سندھ

فاروق ستار نے لندن سے لاتعلقی کا صرف ڈرامہ رچایا: مصطفٰی

کراچی: (ملت+اے پی پی) پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفٰی کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم لندن اور پاکستان مہاجروں کے زخمی جسم سے بوٹیاں نوچ رہے ہیں۔ فاروق ستار جھوٹ بول رہے ہیں ان کے ساتھ موجود تمام لوگ لندن سے رابطے میں ہیں۔ پریس کانفرنس میں مصطفی کمال نے 23 دسمبر کو پکا قلعہ گراونڈ حیدر آباد میں جلسے کا اعلان کیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے 22 اگست کے واقعہ کے بعد لندن سے لاتعلقی صرف اپنے آپ اور اپنی ایم این اے شپ کو بچانے کے لیے اختیار کی لیکن انکا سارا ڈرامہ فلاپ ہو گیا۔