خبرنامہ سندھ

فاروق ستار پارٹی انتخابات کرانے کے فیصلے پر قائم

فاروق ستار پارٹی

فاروق ستار پارٹی انتخابات کرانے کے فیصلے پر قائم

کراچی:(ملت آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار سے ارکان سندھ اسمبلی سید سردار احمد اور خواجہ اظہار الحسن کے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے، فاروق ستار اپنی جانب سے آج پارٹی انتخابات کرانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد والوں کے غیر آئینی اجلاس کے فیصلے کارکن قبول نہیں کرتے۔
ایم کیو ایم میں پرویز مشرف کے مائنس ٹو فارمولے پر عمل ہورہا ہے، فاروق ستار
انہوں نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن میں کارکنوں کی رائے ہوگی توپارٹی آئین بھی تبدیل کرسکتے ہیں، کراچی اور حیدرآباد میں انٹرا پارٹی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں آج پی آئی بی کے ایم سی گراؤنڈ میں ووٹننگ ہوگی، کچھ لوگ بڑی ذمہ داریوں پرفائز ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کے اضلاع کے کارکن حیدرآباد آکر ووٹ کاسٹ کریں گے، حیدرآباد زون میں الیکشن کا انتظام کیا گیا ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ جیسے فیکٹری کے ملازم کو کہا جاتا ہے کل سے نہیں آنا۔
دوسری جانب فاروق ستار سے ملاقات کے بعد بہادرآباد گروپ میں شامل خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ فاروق ستار نے بہت اچھی تجاویز دی ہیں، دونوں طرف جلسے ہوئے ہیں دونوں کامیاب ہوئے ہیں۔
فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی تحلیل کردی، انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان
خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن مشترکہ ہوں تو ہی جیت ہے۔ خیال رہے کہ کراچی میں ضلعی انتظامیہ نے فاروق ستار کو کے ایم سی گراؤنڈ پر انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ ایم کیوایم پاکستان نے انٹرا پارٹی الیکشن کے ایم سی گراونڈ پی آئی بی میں کرانے کے لیے انتظامیہ سے اجازت طلب کی تھی، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تقریب رات 10 بجے تک ختم کرنے کی شرط بھی لگادی ہے۔ یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی جانب سے کامران ٹیسوری کا نام سینیٹ امیدوار کے طور پر سامنے آنے پر پارٹی میں اختلافات نے سر اٹھایا تھا جو بحران کی صورت میں تبدیل ہوگیا ہے۔