خبرنامہ سندھ

فاروق ستار کی بنیادی رکنیت ختم: ندیم نصرت

کراچی: (ملت+اے پی پی) کچھ عرصہ پہلے تک شیر و شکر تھے، اب ہوئیں راہیں جدا۔ ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک دوسرے کے سامنے آ گئیں۔ لندن سے ندیم نصرت نے بیان داغا، استعفیٰ دو، بانی سے ملو اور معافی مانگو، ورنہ چھٹی کرا دیں گے۔ ادھر فاروق ستار بھی کمر ٹھونک کر میدان میں آئے اور کہا ملیں گے نہ معافی مانگیں گے۔ گزشتہ رات کراچی میں نیوز کانفرنس میں فاروق ستار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا اب میں ایم کیو ایم پاکستان کا کنوینر ہوں، تم بتلاؤ کہ لندن پارٹی کی رجسٹریشن کہاں ہے۔ دوسری جانب، متحدہ لندن کو سیاسی محاذ کے بعد قانونی محاذ پر بھی دھچکا لگ گیا۔ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ فاروق ستار ہی پارٹی سربراہ ہیں۔ ندیم نصرت کہتے ہیں فاروق ستار کو بار بار غداری کا اعادہ کرنے پر پارٹی سے نکالا۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بانی سے لاتعلقی کے فیصلے پر قائم ہیں۔