خبرنامہ سندھ

فاروق ستار کی تردید

کراچی: (ملت+اے پی پی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ایک روزہ دورے کے بعد دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔ میڈیا سے ایئرپورٹ پر بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف اور سابق گورنر عشرت العباد خان سے ملاقات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ الزمات کی سیاست کو ماضی میں دفن کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا ووٹ بینک مستحکم ہے، اسکا ثبوت 2018ء کے انتخابات میں دیں گے۔