خبرنامہ سندھ

فاروق ستار کی پی ایس پی رہنماؤں کو متحدہ میں شمولیت کی دعوت

فاروق ستار پارٹی

فاروق ستار کی پی ایس پی رہنماؤں کو متحدہ میں شمولیت کی دعوت

کراچی:(ملت آن لائن)فاروق ستار کی پی ایس پی رہنماؤں کو متحدہ میں شمولیت کی دعوت، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار نے ایک بار پھر مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کو ایم کیوایم پاکستان میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔ فاروق ستار نے پی ایس پی کے ایک اہم رکن سے30 منٹ تک کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بات کی۔ فاروق ستار نے پی ایس پی کے رہنما کو کہاکہ مصطفی کمال کو بولیں کہ وہ ہمارے ساتھ ایم کیوایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے کام کریں۔ فاروق ستار نے کہاکہ ہم لوگ تقسیم ہوں گے تو آئندہ انتخابات میں دیگر پارٹیاں سندھ کے شہری علاقوں میں اور خصوصاً کراچی میں ہمارا ووٹ بینک تقسیم ہونے سے فائدہ اٹھائیں گی۔ مصطفی کمال کو سینئر ڈپٹی کنو ینر جبکہ انیس قائم خانی کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے کی پیشکش کرتاہوں۔ فاروق ستارنے30منٹ تک پی ایس پی رہنما کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ سب ایک ساتھ کام کریں تو فائدہ ہے۔ دوسری جانب پی ایس پی کے ذرائع نے بتایا کہ مصطفی کمال کو یہ پیغام دیا گیا تو انھوں نے زور سے قہقہہ لگایا اور خاموش ہوگئے۔