خبرنامہ سندھ

فرعونوں کو للکارے بغیر مر جاتے تو پھر اللہ کو کیا جواب دیتے: مصطفٰی کمال

میر پور خاص:(اے پی پی) پریس کانفرنس میں پاک سر زمین پارٹی کے قائد مخالفین پر برہم ہو گئے۔ ایم کیو ایم کے قائد کے بیانات کو تنقید کی زد میں لیا۔ سندھ والوں کو سنجیدہ نہ ہونے کا مشورہ بھی دیا۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد پہلے گالیاں دیتے ہیں پھر معافیاں مانگتے ہیں۔ فرعونوں کو للکارے بغیر مر جاتے تو پھر اللہ کو کیا جواب دیتے۔ نئی پارٹی بنائے آٹھ دن گزرے مخالفین اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟۔ پاک سر زمین پارٹی کے قائد کا کہنا تھا کہ پاکستان توڑنے نہیں جوڑنے آئے ہیں کسی سے دشمنی نہیں کریں گے۔