ٹنڈوالہ یار(ملت آن لائن)ٹنڈوالہ یار کے علاقے مدینہ کالونی میں نشئی باپ نے 4 دن کے بچے کو مبینہ طور پر 15 ہزار میں فروخت کردیا۔
ٹنڈوالہیار کے علاقے مدینہ کالونی کی رہائشی خاتون نے چار دن قبل بچے کو جنم دیا جسے اس کے شوہر نے مبینہ طور پر 15 ہزار روپے میں فروخت کردیا۔
خاتون کے مطابق اس کا شوہر عبدالغفور بنگالی نشے کا عادی ہے اور اس نے زبردستی بچہ چھینا جب کہ شوہر کا کہنا تھا کہ اس نے بیوی کے آپریشن کے لیے 15 ہزار روپے لیے تھے جسے چکتا کرنے کے لیے بچہ فروخت کیا۔
واقعے کے بعد بچے کی ماں نے تھانہ اے سیکشن میں رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خدیجہ کبرانی نامی خاتون اور اس کے شوہر اللہ ڈنو کو گرفتار کرکے ان سے بچہ بازیاب کرالیا۔