خبرنامہ سندھ

فیصل واوڈا شخصی ضمانت منظور ہونے کےبعد بھی رہا نہ ہوسکے

کراچی (اے پی پی) پی ٹی آئی کے رہنما فیصل واوڈا شخصی ضمانت منظور ہونے کے کئی گھنٹے بعد بھی رہا نہ ہو سکے ۔ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما فیصل واڈا کی شخصی ضمانت منظور کی گئی ۔ شخصی ضمانت انکے ملازم کی جانب سے دی گئی تھی جبکہ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل، علی زیدی اور وکلا شخصی ضمانت کی منظوری سے قبل ہی ائیرپورٹ تھانے سے واپس روانہ ہو گئے تھے۔ رہنما پی ٹی آئی کو شارع فیصل پر احتجاج اور بدترین ٹریفک جام کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ۔