کراچی:(اے پی پی) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما مصطفیٰ کمال سے فون پر رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال سمیت کراچی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے ایم کیو ایم سے حال ہی میں منحرف ہونے والے رہنما اور سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کراچی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کراچی میں خوف کی فضا مل کر ختم کرنے پر اتفاق کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ چند روز میں باقاعدہ ملاقات بھی متوقع ہے۔ سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے 3 اپریل کو دبئی سے واپسی پر پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم سے علیحدگی اور اپنی نئی جماعت کا اعلان کرتے ہوئے ایم کیو ایم اور اس کے قائد پر سنگین قسم کے الزامات لگائے تھے۔