خبرنامہ سندھ

فیڈرل بی ایریا سے سیاسی جماعت کا عہدیدار گرفتار

کراچی: (آئی این پی) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹارگٹد کارروائیاں کی گئیں ، کارروائی میں سیاسی جماعت کا عہدیدار زیر حراست ، تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق لانڈھی نمبر ایک میں ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی۔ اس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔فیڈرل بی ایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے عہدیدار شکیل کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جہاں اس سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ۔