خبرنامہ سندھ

فیکٹری جلانے کا منصوبہ بلدیہ سیکٹر آفس کے گراؤنڈ میں بنایا: غلام علی

کراچی: (ملت+اے پی پی) رحمان بھولا کے ساتھی غلام علی عرف گولی کا ویڈیو بیان دنیا نیوز نے حاصل کر لیا۔ ملزم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس نے فیکٹری جلانے کی منصوبہ بندی بلدیہ سیکٹر آفس کے گراؤنڈ میں کی۔ غلام علی گولی کے مطابق، سانحہ بلدیہ کے روز کالو ڈاڈا نے اسے فون کر کے گراؤنڈ میں بلایا۔ وہ رحمان بھولا کے ساتھ موٹر سائیکل اور سفید کار میں فیکٹری گئے۔ ملزم نے فیکٹری پہنچ کر دروازے بند کئے اور کیمیکل پھینک کر آگ لگائی۔ ملزم غلام علی نے بتایا کہ انہیں بعد میں پتہ چلا کہ فیکٹری میں آگ بڑے پیمانے پر لگی ہے، آگ لگاتے وقت لڑکوں کے پاس اسلحہ بھی تھا۔