خبرنامہ سندھ

قائد ایم کیوایم نےبھوک ہڑتال ختم کرنےکی ہدایت کردی

کراچی:(اے پی پی) قائد ایم کیو ایم نے بھوک ہرتالی کیمپ میں بیٹھے رہنماؤں اورکارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ اپنے خطاب میں قائد ایم کیو ایم نے کنور نوید جمیل سے وزیر اعلیٰ سندھ سے ہونے والی ملاقات اور ڈاکٹر فاروق ستار سے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے ہونے والی ملاقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد رہنماؤں اور کارکنان کو تادم مرگ بھو ہڑتال ختم کرنے کی ہدایت کردی- کارکنان کی گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب کی گئی تادم بھوک ہڑتال کا آج چھٹا روز تھا،بھوک ہڑتال میں ڈپٹی کنوینیر عامر خان کے ہمراہ 18 مرکزی رہنما اور کارکنان شامل تھے۔ بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان سے قبل ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر اطلاعات سے الگ الگ ملاقات کر کے اپنی شکایات اور تحفظات بیان کیے تھے جن پر وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر اطلاعات نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔